جو بچہ مرا ہوا پیدا ہو اس پر صلوٰۃ جنازہ نہیں
سوال
مسماۃ ہندہ کے مرا ہوا بچہ پیدا ہوا لیکن آنول نہیں نکلی، جس کے باعث ہندہ کا بھی انتقال ہو گیا بچہ کی ناف نہیں کٹی تھی، لہذا زچہ اور بچہ دونوں کو ایک ہی کفن و قبر میں دفن کر دیا گیا دونوں ران کے بیچ میں بچہ کو رکھ دیا گیا تھا، ایسا کرنا ٹھیک ہے یا نہیں؟
جواب
جو کر دیا سو کر دیا اس کی کوئی اصلاح نہ کریں بہتر یہ تھا، کہ ناف کاٹ کر بچہ کو علیحدہ دفن کیا جاتا، وہ مرا ہوا پیدا ہوا تھا اس کی جنازہ کی نماز بھی نہیں تھی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔