بے نمازی کے جنازہ کو سزا
سوال
زید نے اپنی زندگی میں کبھی نماز نہیں پڑھی صرف عیدین کی پڑھتا تھا، بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ سب نمازی اس کی میت کو تین جھٹکے دیں تب نماز پڑھیں ورنہ سب گنہگار ہوں گے، کیا یہ طریقہ درست ہے؟ اور اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی یا نہیں؟
جواب
نماز فرض عین ہے عمر بھر اس کو ادا نہ کرنا بہت بڑا جرم ہے اور سخت محرومی ہے، اللہ پاک معاف فرمائے نماز جنازہ اس پر لازم ہے، تین جھٹکے دینا شرعاً ثابت نہیں پرلے درجہ کی جہالت ہے بغیر جھٹکے دیئے اسکے جنازہ کی نماز پڑھ کر اس کو دفن کیا جائے بغیر نماز جنازہ دفن کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔