متعدد جنازوں کی نماز اکٹھی
سوال
تین جنازے ہیں ان میں سے دو مذکر ہیں، مگر ایک بچہ ہے، اور دو جوان یا ادھیڑ عمر کے، تو اگر کوئی تینوں کی اکٹھی جنازے کی نماز پڑھا دے تو یہ صحیح ہے یا نہیں؟ کیا اس صورت میں جنازہ کی نماز ہو جاوے گی؟ دوسری صورت یہ ہے کہ ایک جوان مرد ہے، اور ایک جوان عورت ہے، ان دونوں کی اگر ایک ہی جگہ جنازہ کی نماز پڑھادی جائے تو کیا نماز ہو جاوے گی، یا دونوں کی الگ الگ پڑھا دیں۔
جواب
افضل طریقہ یہ ہے کہ سب کی نماز علیحدہ علیحدہ پڑھائی جائے لیکن اگر سب کی ایک ساتھ میں پڑھادی گئی تب بھی بلا شبہ ادا ہو جاوے گی۔ واذا اجتمعت الجنائز فافراد الصلوة اولى اهـ تنویر.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔