نماز جنازہ سنتوں پر مقدم ہے
سوال
اگر بعد نماز جمعہ نماز جنازہ پڑھی جاوے تو پہلے ظہر کی سنتیں پڑھیں یا نماز جنازہ پڑھیں اس مسئلہ میں کتاب کا حوالہ دینا ضروری ہے؟
جواب
پہلے نماز جنازہ پڑھیں سنتیں بعد میں پڑھیں: وتقدم صلوة الجنازة على الخطبة وعلى سنة المغرب وغيرها كسنة الظهر والجمعة والعشاء اهـ (درمختار وشامى ص: ۵۸۰، ج ۱، بعض نے سنتوں کی تقدیم کا حکم دیا ہے،لكن في البحر الفتوى على تاخیر الجنازة عن السنة اى سنة الجمعة ا هـ (شامي ص: ۵۸۰، ج : ۱)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔