نماز جنازہ میں چوتھی تکبیر کے بعد کیا پڑھے؟
سوال
نمازِ جنازہ میں ۴ تکبیریں ہیں، اب سوال یہ ہے کہ آخری تکبیر میں تکبیر کے بعد فوراً سلام ہے، اس میں کیا حکمت ہے؟
جواب
ظاہر روایت تو یہی ہے کہ چوتھی تکبیر کے بعد سلام پھیر دیا جائے، درمیان میں کچھ نہ پڑھا جائے، لیکن دوسری روایات میں بعض دعائیں پڑھنا بھی منقول ہے، چنانچہ بحر ج:۲، ص:۱۸۳ میں ہے: واشار بقوله وتسليمتين بعد الرابعة الى انه لاشئ بعدها غيرهما وهو ظاهرا لمذهب وقيل يقول اللهم اتنا في الدنيا الخ وقيل ربنا لا تزغ قلوبنا الخ وقيل يخير بين السكوت والدعاء.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔