نماز جنازہ میں ہاتھ کب چھوڑے
سوال
نماز جنازہ میں سلام پھیرنے کے وقت ہاتھ باندھا ہوا رکھیں یا چھوڑ دیں یا دائیں طرف سلام پھیرنے کے وقت دونوں ہاتھ چھوڑ دیں یا صرف دایاں ہاتھ یا بالکل نہ چھوڑیں بعد سلام کے دونوں ہاتھ چھوڑ دیں، مدلل مع حوالہ کتب تحریر فرما دیں۔
جواب
فيعتمد في حالة القنوت وصلوة الجنازة ا هـ هدايه ج : ۱، ص: ۸۶، اس سے معلوم ہوا کہ صلوٰۃ الجنازة میں ہاتھ نہ چھوڑے بلکہ باندھے رہے اور ظاہر یہ ہے کہ تمام نماز جنازہ کا حکم یہی ہے، یعنی جب تک نماز تمام کرے اس وقت تک یہی حکم ہے، اور نماز جنازہ سلام سے تمام کی جاتی ہے (اگر چہ سلام فرض یا واجب نہیں) ويسلم بلادعاء بعد الرابعة تسلیمتین (در مختار ص: ۹۱۲، ج:۲،) پس سلام تک باندھے رہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔