نماز جنازہ میں صرف تین تکبیر کہنا
سوال
ایک شخص نے نماز جنازہ پڑھائی چار مرتبہ اللہ اکبر کہنے کے بجائے تین مرتبہ اللہ اکبر کہا اور چوتھی مرتبہ حی علی الصلواۃ کہا گیا، نماز جنازہ ہو گئی یا نہیں؟ میت کو دفن کرنے کے بعد کب تک نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے، اگر پہلے نماز غلط ہو جائے تو بعد میں قبر پر نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں؟
جواب
چار دفعہ اللہ اکبر کہنا نماز جنازہ میں فرض ہے، اور سلام واجب ہے، جب کہ تین دفعہ اللہ اکبر کہا گیا اور چوتھی دفعہ حی علی الصلوۃ کہا گیا، تو فریضہ ادا نہیں ہوا ہے قبر پر چار مرتبہ اللہ اکبر کہہ کر نماز جنازہ پڑھی جائے، جب تک اس میں میت سلامت ہو جس کی مدت عادہ تین دن ہے، اس کے بعد نماز قبر پر نہ پڑھی جائے، اگر چار مرتبہ اللہ اکبر کہہ کرحی علی الصلوٰۃ کہا گیا اور سلام نہیں کہا گیا…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔