حالت حمل میں نکاح کا منکر
سوال
ایک شخص حاملہ عورتوں کے نکاح سے منکر ہے اور کہتا ہے کہ ہمارے نزدیک جائز نہیں، اس نے ایک معتبر عالم کے روبرو یہ گفتگو کی تو انہوں نے کچھ روز انتظار کیا کہ یہ رجوع کر کے توبہ کرلے مگر اس نے توبہ نہ کی پھر انہوں نے اعلان کر دیا اور حقہ پانی برادری سے بند کرا دیا مگر بعض لوگ اس کے موافق ہیں ایسی صورت میں ان لوگوں کا کیا حکم ہے؟
جواب
اگر حالت حمل میں کسی کا شوہر مر گیا ہو، یا اس کو شوہر نے حالت حمل میں طلاق دیدی تو چوں کہ اسکی عدت وضع حمل ہے اس لئے وضع حمل سے پہلے عورت کو نکاح کرنا جائز نہیں۔ البتہ عورت حامل بالزنا ہے تو اس کو نکاح کرنا درست ہے لیکن وضع حمل سے قبل صحبت جائز نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔