علماء دین کو گالی دینا
سوال
اگر کوئی مسلمان کسی عالم شریعت کو گالی دے یا دشمنی کے طور پر تمام علماء دین کو گالی دے جیسے کہ کہے علماء دین کے اندر بہت شر ہے یا یہ کہے کہ علماء بہت بد معاش ہیں تو ایسے آدمی کو شریعت کیا حکم دیتی ہے؟ آیا کافر یا فاسق یا منافق کوئی آدمی اگر کسی امام کو ناجائز طور پر گالی دے تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
گالی دینا معمولی مسلم کو بھی درست نہیں بلکہ فسق ہے، سباب المسلم فسوق الحدیث علماء حق کو اگر کسی ذاتی مخاصمت وغیرہ کی وجہ سے گالی نہیں دیتا بلکہ علماء حق ہونے کی وجہ سے گالی دیتا ہے تو ایمان کا سلامت رہنا دشوار ہے سوءِ خاتمہ کا قوی خطرہ ہے اس کو توبہ لازم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔