الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

علماء کو برا کہنا

سوال

علماء کرام کو برا بھلا کہنا، ان کی شان میں گستاخیاں کرنا، ان کی تضحیک وتذلیل کرنا از روئے شرع کیسا ہے؟

جواب

عالم دین ہونے کی وجہ سے ان کو برا کہنا، گستاخی کرنا نہایت خطرناک ہے۔ سخت قسم کا جرم ہے اگر کوئی بد معاملگی ہوئی یا ذاتی نفسانی دشمنی سے یا کسی عالم دین کو گمراہی اور فسق وفجور میں مبتلا دیکھا اس کی وجہ سے اس کو برا کہتا ہے تو اس کا یہ حکم نہیں اگر چہ برا کہنا کسی کو بھی نہیں چاہئے، سخت گنہگار کو بھی برا کہنے سے کیا فائدہ؟ اسکی اصلاح نصیحت، خیر خواہی سے کی جائے تو فائدہ بھی ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو