کسی مسئلہ پر اہل علم کی توہین کرنا
سوال
ایک مسئلہ کے بارے میں جھگڑا ہوا تھا مولویوں کا آپس میں ایک دن بستیوں کے مولویوں اور مفتی کے سامنے فیصلہ کر لیا گیا تھا وہ فیصلہ شرعی اعتبار سے کیا گیا تھا پھر کچھ دن کے بعد کچھ مولویوں نے دوبارہ فیصلہ کرنے کا پروگرام بنایا اور کچھ لوگوں کے سامنے بے عزتی کرنے کے ارادہ سے ایک فیصلہ کردہ مسئلہ کو پھر دوبارہ کروانا اور بے عزتی کی نیت سے ایسا کرنا کیسا ہے؟
جواب
اگر پہلا فیصلہ شریعت کے مطابق تھا تو اس کو توڑنے کا کسی کو حق نہیں خاص کر ان کی توہین کی غرض سے کسی مسلمان کی توہین درست نہیں خاص کر اہل علم کی توہین بہت خطرناک ہے خدا نفسانیت کے شر سے بچائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔