کیا استاذ کی توہین کُفر ہے؟
سوال
اگر کسی نے امام یا والدین یا استاد کی توہین کی تو کیا اس پر تجدید نکاح کا حکم عالم یا قاضی کو لگانا چاہئے جیسا کہ فصول عمادی میں ہے یا کہ نہیں؟
جواب
والدین یا استاد کی بلا وجہ شرعی توہین کرنا گناہ ہے مگر کفر نہیں، اس سے نہ ایمان جاتا ہے نہ نکاح ٹوٹتا ہے لہذا تجدید نکاح بھی واجب نہیں البتہ اگر کوئی شخص حرام لعینہ کو جس کی حرمت قطعی ہو حلال اعتقاد کرے تو یہ کفر ہے، اس سے ایمان سلب ہو جاتا ہے اور نکاح بھی ٹوٹ جاتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔