علماء دین کی توہین
سوال
میرے پاس فتوی بوسیدہ حالت میں ہے، ابتدائی حصہ نہیں ہے، اسمیں تحریر ہے کہ جو شخص کسی عالم کی ادنی توہین یا تحقیر کرے وہ کافر ہے اور حوالہ میں فقہ اکبر کی یہ عبارت نقل کی ہے، ومن قال للعالم عويلم اى بصيغة التصغير للتحقير كما قيده بقوله قاصداً به الاستخفاف كفر اسکو دیکھ کر تعجب میں ہوں اور اسپر مختلف علماء کے دستخط ہیں۔
جواب
اگر کسی عالم دین کی کوئی شخص اہانت کرتا ہے، بلا کسی سبب ظاہری اور عداوت دنیوی سے تو یہ در حقیقت علم دین کی اہانت ہے، جس کو کفر قرار دیا گیا ہے، اگر اسلئے اہانت کرتا ہیکہ اسکا عمل خلاف شرع ہے یا وہ علم کا مطلب غلط بتا کر گمراہ کرتا ہے یا اسپر کوئی حق واجب الاداء ہے، جسکو وہ ادا نہیں کرتا بلکہ ظلم کرتا ہے، وہ علم دین کی اہانت نہیں اسلئے کفر نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔