الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

انکار نماز کی ایک توجیہ

سوال

زید سے نماز پڑھنے کے لئے کہا اس نے جواب دیا مجھے تو نماز پڑھنی ہی نہیں اور نہ اس کو نماز پڑھتے دیکھا ہے تو اس قول سے اس کے ایمان کے بارے میں کیا حکم ہے اور اس کی نماز جنازہ پڑھائی جاوے یا نہیں؟

جواب

یہ قول تو نہایت خطرناک ہے ممکن ہے کہ اس کا مطلب یہ ہو کہ مجھے نماز پڑھنی نہیں آتی اس لئے اس کی تکفیر سے احتیاط کی جائے جب کہ اس کا شمار مسلمانوں میں ہوتا تھا تو اس کی نماز جنازہ بھی پڑھی جائے۔ صلوا على كل بر وفاجر

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو