کیا رکوع میں سبحان ربی الاجیم پڑھنا کفر ہے
سوال
نماز کے اندر رکوع میں سبحان ربی العظیم کے بجاۓ سبحان ربی الکریم پڑھنا درست ہے یا نہیں؟ اگر کوئی شخص العظیم کے بجائے اجیم پڑھتا ہو تو وہ دائرہ اسلام میں رہتا ہے یا نہیں؟ اور اس کا ایمان کیسا ہے؟
جواب
حدیث پاک میں سبحان ربی العظیم ہے، سبحان ربی الکریم پڑھنا حدیث شریف کے خلاف ہے جو شخص عین وظاء ادا نہیں کرتا وہ اجیم پڑھتا ہو گا اس طرح پڑھنا غلط ہے لیکن اس سے کافر نہیں ہوتا کیونکہ جو شخص عین وظا ادا نہیں کر پاتا وہ مجبور ہے اس کو صحیح ادا کرنے کی کوشش لازم ہے جب تک صحیح ادا نہ کر سکے اس کو سبحان ربی الکریم پڑھنا چاہئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔