الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

داڑھی کو زیر ناف کے بالوں سے تشبیہ دینا

سوال

زید نے بکر کو کہا کہ داڑھی رکھ لو بکر نے جواب دیا کہ ناف کے نیچے کے بال رکھ لوں ایسی صورت میں بکر کی شرعی کیا سزا تجویز کی جاسکتی ہے اور اہل برادری کیا سزا کفارہ مقرر کر سکتے ہیں؟

جواب

بکر کا جواب بہت سخت ہے، یعنی ڈاڑھی کو زیر ناف کے بالوں سے تشبیہ دیتا ہے اور منہ کو شرمگاہ سے تشبیہ دے رہا ہے پس جس طرح زیر ناف کے بالوں کو کھلا نہیں رکھا جاتا بلکہ صاف کر دیا جاتا ہے۔ اسی طرح ڈاڑھی کو نہیں رکھا جائے بلکہ صاف کر دینا چاہئے ڈاڑھی رکھنا ایسا قبیح وناپسند ہے۔ حالانکہ ڈاڑھی رکھنے بلکہ بڑھانے کا حکم حضور اکرم ﷺ نے دیا ہے جیسا کہ احادیث میں موجود ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو