الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دین کو ماننے سے انکار

سوال

مسلمانوں کی جماعت نے متفق ہو کر کہا کہ ہم شریعت، مذہب اور دین کو نہیں مانتے اور اس جماعت میں مسلمانوں کا امام مسجد اور خاص وعام سب شریک ہیں تو مفتیان کرام دین وشرع میں اسکو کیا فرماتے ہیں جو کہ کھلم کھلا دین اور مذہب کو نہ ماننے کا اعلان کرتے ہیں۔

جواب

جن لوگوں نے یہ کہا کہ ہم شریعت، مذہب اور دین کو نہیں مانتے ان کو توبہ واستغفار تجدید ایمان، تجدید نکاح کرنا چاہئے، ماکان فی كونه كفراً اختلاف فان قائله يومر بتجديد النكاح وبالتوبة والرجوع عن ذلك بطريق الاحتياط اه عالمگیری ص ۲۸۰ ج ۲ آئندہ خیال رکھیں ایسی خطرناک بات نہ کہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو