احیاء موتی معجزہ عیسیٰ علیہ السلام ہے اس کا انکار کفر ہے
سوال
ایک امام صاحب بیان فرماتے ہیں کہ حضرت غوث پاک مردہ کو زندہ فرماتے تھے اور حضرت عیسی علیہ السلام زندہ نہیں فرماتے تھے اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟
جواب
احیاء موتی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا معجزہ ہے جو کہ باذنہ تعالیٰ تھا اور قرآن کریم میں موجود ہے اگر علم کے باوجود کوئی شخص اس کا انکار کرتا ہے جیسا کہ غلام احمد قادیانی نے انکار کیا ہے تو وہ ایمان سے خارج ہے ہر گز امامت کا اہل نہیں جب تک توبہ، تجدید ایمان، تجدید نکاح نہ کرلے کیوں کہ قرآن پاک کی ایک آیت کا انکار بھی کفر ہے، أُحْيِ الْمَوْتَى بِإِذْنِ اللهِ (الآية)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔