ہندو، یہود، نصاری، جنات کس کی امت میں ہیں؟
سوال
تمام عالم میں انسان اور جنات کس کی امت میں کہلائیں گے، یعنی یہودی، عیسائی، اور ہندو لوگ کس کی امت میں ہیں؟
جواب
حضور اکرم ﷺ قیامت تک پیدا ہونے والے جنات اور انسانوں کیلئے نبی بنا کر بھیجے گئے ہیں، یہود، نصاری، ہندو سب کے ذمہ آنحضرت ﷺ پر ایمان لانا ضروری ہے جو ایمان لائیں گے ان کو امت اجابت کہا جائے گا، پس ہیں تو سب آپ ﷺ کی امت میں، کیونکہ آپ سب کے نبی ہیں، مگر جو ایمان نہیں لائے انہوں نے سرکشی اور کفر اختیار کر کے خدا کے غضب کو سر رکھا، اور جو ایمان لائے، انہوں نے رحمت ونعمت کو لیا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔