کیا یہود ونصاری مسلم ہیں؟
سوال
حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور تمام پیغمبروں کی امت کو مسلمان کہتے تھے، یا کیا کہتے تھے جیسا کہ بانی اسلام حضورﷺ کی امت کو مسلمان کہتے ہیں؟
جواب
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو کچھ احکام خداوندی پہونچائے ان کو ماننے والے اور ان پر ایمان لانے والے سب مسلم ہیں ”سماکم المسلمین“، جن میں اصلی یہودی اور نصاریٰ بھی تھے، مگر موجودہ یہودی ونصاری کا حال وہ نہیں، اس لئے وہ مسلم نہیں، اب صرف حضور اکرم ﷺ پر ایمان لانے والے لوگ مسلم ہیں۔ چنانچہ بنی اسرائیل کیلئے ارشاد ہے”فلاتموتن الا وانتم مسلمون“ (سورۂ بقرہ آیت: ۳۲)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔