مسلمان ہونے کے لئے کلمہ شہادت کی ضرورت
سوال
الف: کلمہ پڑھنا تو مسلمان ہونے کیلئے ضروری ہے، تو پھر شہادتین ہی کافی ہے یاشش کلمہ؟ شش کلمہ پڑھنا کیسا ہے؟ ب: اس وقت مسلمان نسلی ہیں، کتنے ہی ایسے مسلمان ہیں جنہوں نے کبھی کلمہ نہیں پڑھا ہے، بقیہ ارکان میں قصور نہیں کرتے، تو کیا عدم کلمہ خوانی کی وجہ سے انکے بقیہ اعمال پر کوئی اثر پڑیگا؟ اور کچھ ایسے ہیں کہ مسلمان تو ہیں لیکن نہ تو انہوں نے کلمہ پڑھا نہ ارکان خمسہ میں سے کسی کی ادائیگی کرتے ہیں، تو کیا ان کے مسلمان ہونے میں کوئی نقص ہے؟
جواب
الف: نفس ایمان تو کلمہ شہادت کی تصدیق واقرار سے حاصل وثابت ہو ہی جائے گا، البتہ اس کے درجات بہت ہیں، ایک درجہ شش کلمات سے حاصل ہوتا ہے، ان کو نہ پڑھنا نہ سیکھنا بڑی محرومی ہے۔ ب: شہادتین کی تصدیق حاصل ہونے کے بعد ارکان کی ادائیگی جب صحیح طور پر ہو تو اس کو غلط یا ناقص نہیں کہا جائے گا، البتہ ایمان کی پختگی وتجدید کے لئے کلمہ پڑھتے رہنا لازم ہے، اور یہ افضل الذکر ہے، کما ورد في…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔