Книги для полемики с иноверцами и язык Торы и Евангелия
سوال
گاہے گاہے یہاں اہل فرنگ سے بحث ومباحثہ کی نوبت آتی ہے، ان کے عقائد کو رد کرنے کے لئے کسی زبردست کتاب کی رہنمائی فرمائی جائے، تو بے حد مددمل سکے گی، اور کامیابی کی توقع ہے، اگر زحمت خاطر نہ ہو تو اس سے بھی آگاہی بخشیں کہ انجیل کس زبان میں، توریت کس زبان میں، اور زبور کس زبان میں نازل ہوئی تھی، اور صحائف ابراہیمی کس زبان میں تھے؟
جواب
تقریر دلپذیر تفسیر حقانی اظہار حق میں کافی سیر حاصل دلائل موجود ہیں، جس زبان میں توریت، انجیل، زبور، صحف ابراہیمی ہیں اس کو عبری اور عبرانی زبان کہتے ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔