الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اسکول میں داخلہ کیلئے رقم کیا رشوت ہے؟

سوال

میں اپنے لڑکے کو جس کی عمر ۳ سال ہے اسکول میں داخل کرنا چاہتا ہوں لیکن کوئی اسکول ایسا نہیں لگتا جہاں بغیر رقم کے داخلہ ہو کم از کم ہزار روپئے دیئے بغیر داخلہ نہیں ہوتا کیا یہ میرا دینا رشوت شمار ہوگا۔ اگر رشوت دینے میں شمار ہے تو مجھے کیا کرنا چاہئے۔

جواب

اگر یہ روپیہ بچہ کے اخراجات کیلئے ہے مثلاً کمرے کا کرایہ پانی اور روشنی کا معاوضہ کھانے اور ناشتے کی قیمت کپڑے کے مصارف خدمت گار کی تنخواہ وغیرہ وغیرہ تو یہ رشوت نہیں یہ مصارف آپکے ذمہ ہونگے اگر یہ روپیہ فیس اور حفاظت و نگرانی کے ذیل میں ہے تب بھی یہ رشوت نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو