چنگی کو بچالینا
سوال
اپنے شہر کی چنگی سے مال بلامحصول لے آنا یہ کیسا ہے؟ گویا یہ چنگی کی چوری ہے جب کہ مال اسی طرح بحفاظت آسکتا ہے، یہ ٹیکس کی چوری کرنا کیسا ہے؟
جواب
جہاں مال کی حفاظت کی فکر ہے وہاں عزت کی حفاظت کا بھی خیال ضروری ہے، قانونی چوری بھی کچھ جرم نہیں اگر ظلماً کوئی ٹیکس لیا جائے، اور اس کو ادا کر کے عزت محفوظ رہ سکے تو یہ بھی غنیمت ہے، ٹیکس سے بچنے کی صورت میں عزت کو خطرہ میں ڈالنا نہیں چاہئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔