ملازم کو سفر خرچ کی جعلی رسید بنانا
سوال
میں ایک سرکاری ملازم ہوں۔ میرے اور متعلقین کے لئے ایک قاعدہ مقرر ہے اس کے مطابق سفر خرچ ملتا ہے سامان کی منتقلی کے لئے بھی ایک قاعدہ مقرر ہے اس کے موافق خرچ ملتا ہے لیکن اس کی توثیق کے لئے ہمیں رسید دینی پڑتی ہے۔ عموماً سامان بستی سے تھوڑا تھوڑا لایا جاتا ہے۔ میں نے بھی ایسا ہی کیا ہے لیکن سفر خرچ کی برآورد اس ماہ کے ختم سے پہلے داخل کرنا ضروری ہے ورنہ تنخواہ میں سے جو رقم بضمن سفر خرچ پیشگی لی گئی تھی منہا کر لی جاتی ہے۔
جواب
جتنا روپیہ خرچ ہوگا وہ خرچ اگر پیشگی دے کر اس کی رسید حاصل کر لی جائے اور وہ داخل کر دی جائے تو درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔