دوکان کا بڑھا ہوا تختہ حکومت نے کٹوا دیا وہ کرایہ دار کا ہے یا ما لک دوکان کا؟
سوال
بموجب حکم سرکار دوکانوں کے وہ تختے جو بازار کی نالیوں سے آگے کو بڑھے ہوئے تھے، کرایہ داران کو کٹوانا پڑ گئے، کہ حکم کا رخ انہیں کی طرف تھا، مالکان بے غم رہے، حالانکہ از روئے انصاف تعمیل مالکان کو کرنا تھی، تو تختوں کی کٹوائی کے خرچہ کے بدلہ میں کرایہ داران تختوں کے ایندھن کو اپنے خرچہ میں لا سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
جبکہ وہ تختے مالکان نے لگوائے تھے، کرایہ داران نے نہیں لگوائے تو ان کا ایندھن مالکان کی ملک ہے، ان کو کٹوانے کا حکم حکومت نے دیا ہے، مالکان نے نہیں دیا، اس لئے وہ ایندھن بغیر اجازت مالکان خرچ نہ کیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔