جتنے کرایہ پر مکان لیا ہے اس سے زائد کرایہ پر دینا
سوال
میرا مکہ مکرمہ جانے کا ارادہ ہے، کیونکہ میرے لڑکے وہاں رہتے ہیں، میں ان سے علاحدہ رہتا ہوں لیکن وہاں کرایہ کے مکان میں رہنا چاہتا ہوں، اگر میں وہاں کوئی موزوں فلیٹ چھ آٹھ ہزار ریال پر لے لوں، اور زمانہ حج میں مثلاً پندرہ ہزار ریال پر حجاج کو کرایہ پر دیدوں، تو اس صورت میں مجھے آسانی سے آٹھ ہزار ریال کا منافع ہو جائیگا، تو سوال یہ ہے کہ میں قرض حسنہ لیکر اسی مکان کو جس کو میں نے کرایہ پر لیا ہے، اس سے زائد کرایہ پر دوسروں کو دے سکتا ہوں کہ نہیں؟ جواب سے مطلع فرمائیں؟
جواب
جو صورت آپ چاہتے ہیں یہ تو حدود حرم مبارک کے باہر کسی اور جگہ بھی درست نہیں جتنی رقم کسی جگہ بھی کرایہ مکان کی آپ ادا کریں، اتنی رقم پر دوسرے کو دے سکتے ہیں، اگر اس سے زیادہ رقم لیں گے تو اس کو صدقہ کر دینا ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔