الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کوٹ پتلون سینا

سوال

زید کا کام کپڑے سینے کا ہے، اور مختلف قسم کے کپڑے بنانے ہوتے ہیں، جس میں کوٹ پتلون بھی تیار کرنا ہوتا ہے، اور پتلون اس وقت اس قسم کی تیار کی جا رہی ہے، کہ رانوں میں پھنسی ہوتی ہے، جواب عنایت فرمائیں، کہ کوٹ اور پتلون سینا جائز ہے یا نا جائز؟

جواب

اس طرح کا کپڑا سینے میں انکشاف ستر کا تو احتمال نہیں ہے یعنی اس سے مرد کا وہ حصہ بدن نہیں کھلتا، جس کا چھپانا فرض ہے، رانوں میں اگر پتلون اس طرح پھنسی ہو کہ ران کی ہیئت ادھر سے ظاہر نہ ہوتی ہو، تو کچھ اشکال نہیں، البتہ خود ایسے کپڑے پہننا مکروہ ہے، تو اس وجہ سے ان کے سینے میں بھی ایک قسم کی کراہت ہوگی لیکن اگر یہ لباس عامہ مسلمان پہنتے ہوں تو کراہت بھی نہیں ہوگی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو