الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

باجہ بجانے کی اجرت

سوال

جو لوگ انگریزی باجہ بجانے والے ہیں اور وہ مسلمان ہیں ان کا پیشہ یہی ہے اس پر ان کی گذر اوقات ہے، تو ان کی مزدوری بموجب شرح حدیث کے کیسی ہے، نیز ان کو کرایہ کے طور پر مسجد کی دوکانیں دینی چاہئیں یا نہیں، اس کا مفصل طور پر اور خلاصہ کے طور سے فتوی مرحمت ہو، اس معاملہ میں آپس میں نزاع ہو رہا ہے۔

جواب

انگریزی باجہ بجانا شرعاً جائز نہیں اور اس کا پیشہ کرنا بھی ممنوع ہے، اسکی آمدنی ناجائز ہے، ایسے لوگوں کو مسجد کی دوکانیں کرائے پر دی جائیں تو احترام مسجد کے خلاف بھی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو