الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جاندار کی تصویر کو فریم کرنے کی اجرت

سوال

زید ایک دوکان فریم بنانے کی کرنا چاہتا ہے، شیشہ کا فریم ہوگا،اس میں بہت لوگ سندیں، سرٹیفکٹ، عمارت کی تصویریں، بیل بوٹے، باغات، ندیاں وغیرہ فریم کرائیں گے لیکن دریافت طلب بات یہ ہے کہ اب زید یہ کام شروع کرے گا، تو بہت سے مسلم اور غیر مسلم جاندار چیزوں کی تصویریں لائیں گے، اور اسے فریم کرنے کے لئے کہیں گے، اب سوال یہ ہے کہ زید اسے فریم کر سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

جاندار کی تصویر بنانا تو حرام اور کبیرہ گناہ ہے، اس کو اجرت پر فریم کرنا، اس حکم میں نہیں بلکہ اس میں تخفیف ہے، اس میں ایک حرام چیز کافی الجملہ استحکام واعزاز بھی ہے، اس لئے مکروہ ہے، اس کی اجرت میں کراہت ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو