الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

برتنوں پر جاندار کی تصویر بنانے کی اجرت

سوال

ہمارے مراد آباد میں برتنوں کا کام ہوتا ہے، بعض برتن مورتی کا بھی بنتا ہے، اور بعض برتنوں میں مورتی اور ذی روح جانور اونٹ، مچھلی وغیرہ بناتے اور کھودتے ہیں، یہ مورتی اور جانور کا بنانا کھودنا جائز ہے یا نہیں، اور اس کی اجرت لینا جائز ہے یا نہیں، جو شخص یہ مورتی اور جانور بناتے ہیں اور کھدواتے ہیں ان کا یہ کاروبار ٹھیک ہے یا نہیں، ان کا پیشہ ٹھیک ہے یا نہیں، ایسے شخص کے یہاں دعوت کھانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

برتنوں پر جاندار چیزوں کی تصویر بھی بنائی جاتی ہے، اور پھول بیل بوٹے بھی بنائے جاتے ہیں، پس یہ بھی کچھ کام جائز ہوا، کچھ نا جائز اس کی وجہ سے پورے کام کو نا جائز نہیں کہا جائیگا، اور اصل مالیت تو مال کی ہے، بعض برتنوں کی تصویر اس پر محض زینت کے لئے بناتے ہیں، جائز کام کی اجرت جائز ہوتی ہے، نا جائز کام کی اجرت نا جائز ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو