الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جلد ساز اجرت کا مستحق کب ہوگا

سوال

جلد سازی کی اجرت ابھی باقی ہے، اور جلد ساز بکر اپنی اجرت کا زید سے مطالبہ کر رہا ہے، اب ایسی صورت میں جب کہ جلد ساز کی تحویل میں ہوتے ہوئے کتابیں فساد میں تلف ہو گئی، تو جلد ساز از روئے شریعت اجرت پانے کا مستحق ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو صرف زید سے یا عمرو بھی اجرت دینے کا ذمہ دار ہے؟

جواب

جلد ساز اپنی اجرت کا مستحق اس وقت ہوتا ہے جب کہ کتابیں جلد کر کے واپس کر دیتا، لہذا جو کتب تجلید کے بعد ضائع ہوگئیں، واپس نہیں کی گئی، ان کی جلد سازی کی اجرت واجب نہیں، اس کو مطالبہ کا حق نہیں ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو