الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

غیر مسلم کے ساتھ کھانا کھانے کی سزا

سوال

ہم لوگ کریشر میں کام کرنے گئے تھے، ایک روزہ چند مسلمانوں اور غیر مسلموں نے مل کر کھانا کھایا، میں نے پہلے کھایا، بعد میں سب نے کہا کہ یہ تو چماروں کا کھانا تھا، میری برادری نے حقہ پانی بند کر دیا ہے، مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ لوگ چمار ہیں، میرا ایمان باقی ہے یا نہیں؟

جواب

غلطی سے ناواقفیت کی بناء پر اگر خدانخواستہ ناپاک یا مردار کھالے، تب بھی ایمان ضائع نہیں ہوتا ہے، ہاں معلوم ہونے پر توبہ استغفار کرے، اگر نا پاک یا مردار نہیں تو معاملہ بالکل صاف ہے، برادری کو چاہئے کہ حقہ پانی بند نہ کرے، بلکہ بلا کراہت اپنے ساتھ رکھے

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو