سور کا گوشت بکرے کا بتا کر فروخت کر نیوالے کا حکم
سوال
یہاں پر ایک دردناک واقعہ رونما ہوا، ایک مسلم قصائی نے سور کا گوشت عرصہ تک بکرے کا گوشت کہہ کر فروخت کیا، اچانک یہ راز فاش ہو گیا، اور اس کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا، اب آپ سے گزارش ہے کہ آپ شریعت محمدی کی رو سے اس کے لئے سزا بیان فرمائیں، اور جن لوگوں نے دھوکہ سے وہ گوشت کھایا ہے ان کے لئے کفارہ کیا ہوگا؟
جواب
جس مسلمان نے جھوٹ بول کر سور کے گوشت کو بکرے کا گوشت بتا کر مسلمانوں میں فروخت کیا اور یہ بات واقعہ صحیح ثابت ہے تو شخص خدا کا بھی مجرم ہے، اور مسلمانوں کا بھی مجرم ہے، اگر شرعی حکومت ہو تو اس کو ایسی عبرت ناک سزادی جائے کہ آئندہ کسی کو بھی ایسی حرکت کی جرات نہ ہو، جن لوگوں نے بے خبری میں ایسے گوشت کو کھایا ہے، وہ استغفار کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔