زنا کی شرعی سزا کے لئے شرط
سوال
بکر نے اپنی بہو سے زنا کیا فرنگی کے بد بخت عہد میں اس پر کیا تعزیر لگائیں۔
جواب
شرعی حدود قائم کرنے کا حق امیر المؤمنین کو ہے صورت مسئولہ میں ہر دو سے توبہ کرانی چاہئے اور اس نوع کے تعلق کو منقطع کر دیا جائے، اور اگر وہ باز نہ آئیں، تو ان سے ترک موالات کر دیں باپ اگر بیٹے کی بیوی سے زنا کرے، تو وہ بیٹے پر حرام ہو جائے گی، پس اگر شرعی قیادت موجود ہے، یا بیٹے کو اس واقعہ کا یقین ہے، تو بیٹے پر اپنی زوجہ سے متارکت واجب ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔