نابالغ کے مال میں تصرف ہبہ وغیرہ
سوال
ایک نابالغ بچہ جس کی نگرانی کے لئے ایک عاقل بالغ شخص مقرر کیا گیا ہے، اس بچہ کی موہوب متصدق مباح یا کسی اور طرح کی مملوک چیزوں میں سے وہ نگراں بچہ کی اجازت کے ساتھ کچھ لے سکتا ہے، جبکہ بچہ عاقل و صحیح ہے، اور جبکہ نگراں کے نہ لینے سے اس کو رنج ہوتا ہے، اور اظہار غم کرتا ہے؟
جواب
نابالغ کی اجازت غیر معتبر ہے اور اس کی دلداری کی وجہ سے ناجائز کام جائز نہیں ہوتا، واما ما يرجع الى الواهب فهوان يكون الواهب من اهل الهبة وكونه من اهلها ان يكون حراً عاقلاً بالغاً مالكاً للموهوب حتى لوكان عبداً اومكاتباً اومدبراً اوام ولد ومن في رقبته شئى من الرق او كان صغيراً او مجنوناً اولا يكون مالكاً للموهوب لا يصح هكذا في النهاية اھ عالمگیری، ص ۳۷۲ ج ۲ /
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔