جس ہدیہ پر حرام کا شبہ ہو
سوال
ہندہ کی شادی بکر کے ساتھ ہوئی، شادی کے موقعہ پر ہندہ کے خالو نے (جو کہ شراب کا کاروبار کرتے ہیں) ہندہ کو ایک جوڑا کپڑا اور بکر کو ایک گھڑی دی، کچھ عرصہ کے بعد بکر کو معلوم ہوا کہ ہندہ کے خالو شراب کا کاروبار کرتے ہیں، کچھ عرصہ پہلے دوسرا جائز کام کرتے تھے، قیاس یہی ہے، کہ انہوں نے کپڑا اور گھڑی حرام کمائی سے خرید کر دی ہوگی، اس لئے بکر چاہتا ہے کہ گھڑی اور ہندہ چاہتی ہے، کہ اپنے کپڑے کسی کو صدقہ کر دے، ہندہ اور بکر اپنا اپنا سامان اپنے خالو کو بعض دشواریوں کی وجہ سے واپس نہیں کر سکتے،فتاوی دارالعلوم جلد ہفتم و…
جواب
جبکہ یہ بات یقینی نہیں کہ یہ سامان ہندہ کے خالو نے حرام مال سے حاصل کیا ہے، تو اس کا صدقہ کرنا واجب نہیں ہے تاہم بکر بطور تقویٰ صدقہ کرنا چاہتا ہے، تو بہتر ہے، گھڑی ہی صدقہ کر دے، پھر اگر وہ شخص گھڑی کو فروخت کرنا چاہے تو کسی اور کے ذریعہ لیکر خرید لے، اپنا دیا ہوا صدقہ خود نہ خریدے، نیز یہ صدقہ اپنی بیوی اور والدین میں سے کسی کو نہ دے تو بہتر ہے، بھائی بہن حاجت مند ہوں تو ان…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔