کامیاب ہونے پر طلبہ سے انعام
سوال
اکثر مدرسین جب بچے اسکول میں پاس ہو جاتے ہیں تو بچوں سے انعام وصول کرتے ہیں، اور کبھی کبھی پہلے ہی وصول کر لیتے ہیں، اس انعام کا لینا کسی صورت سے جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اگر طلبہ بطور خوشی کے بطور شکرانہ کے انعام دیں تو لینا درست ہے، انعام ہوتا ہی وہ ہے جو خوش ہو کر دیا جائے، مدرس کا حق نہیں، زبردستی کرنا درست نہیں، اگر کوئی انعام نہ دے تو اس پر طعن وغیرہ کرنا اور آئندہ اس کو حقیر سمجھنا، ذلیل کرنا، اس کے ساتھ محنت میں کمی کرنا ہرگز جائز نہیں، ”لا يحل مال امرئ مسلم الابطيب نفس منه“ الحديث۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔