غیر مذہب والوں سے کاروبار کی بناء پر ہدیہ کا لین دین
سوال
میرا اینٹ کا کاروبار ہونے کی وجہ سے مجھے دوسرے مذاہب کے پیرؤں کے پاس اینٹ کا آرڈر لینے یا اینٹ کی رقم لینے کے لئے جانا پڑتا ہے، تو ان کو احتراماً کوئی پھل یا مٹھائی لے جانے یا نمسکار کرنے یا اس جگہ جہاں وہ بیٹھتے ہیں، جہاں پوجا یا شرک ہوتا ہے، ان کے دیوتاؤں یا معبودوں کی تصویریں لگی ہوئی ہوتی ہیں، ایسی جگہ بیٹھنا شرعی طور پر جائز ہے کہ نہیں؟ (۲) دوسرے مذہبی پیرؤں یا سوامی سے پہچان یا ملاقات ہو تو ان کی ملاقات کیلئے جائے اور ساتھ کوئی تحفہ بھی لے جائے، (پھل مٹھائی وغیرہ) شرعی طور پر جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اینٹ کے کاروبار کی وجہ سے ان سے ملنا معاملہ کرنا، ان کو پھل وغیرہ دینا سب سب درست ہے، مگر جو چیز جو چیز ان کے مذہب میں عبادت ہو اس کو ہرگز نہ کریں، نہ ان چیزوں کی تعظیم کریں، معاملہ جو کچھ کرنا ہو پوجا پاٹ کی جگہ نہ کریں۔ (۲) کاروبار، لین دین کا معاملہ ان سے بھی درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔