خدمت کی امید پر ہبہ کر دیا پھر خدمت نہیں کی
سوال
میں نے اپنی زمین جو کہ رہائش کی تھی، اس کو اپنے حقیقی بھتیجے کے نام ہبہ نامہ کر دیا، اس لئے کہ میری عمر کافی ہو گئی ہے، کمزوری کا زمانہ ہے کہ میرے بھتیجے میری خدمت کریں گے، مگر جب ہبہ نامہ ہو گیا اس کے بعد میں ان لوگوں نے میری کوئی خدمت نہیں کی، میری دولڑکیاں بھی ہیں، اب آپ فرمائیں کہ یہ ہبہ نامہ غلط ہے کہ نہیں؟
جواب
اگر محض تحریر لکھی گئی ہے اور ان کا قبضہ نہیں کرایا گیا تو ابھی ہبہ مکمل نہیں ہوا، اس کے ختم کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ لڑکیوں کو محروم کر دینا بھی برا اور گناہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔