ہبہ بعد الموت
سوال
میرے والد اپنی دوکان کے خود مالک تھے، انہوں نے اپنی زندگی میں کئی مرتبہ میری والدہ کے سامنے کہا کہ میرے بعد یہ سب تیرا ہے، میری والدہ کے ہمراہ پہلے شوہر سے دو لڑکیاں تھیں، پھر میں پیدا ہوئی، اب ماں چاہتی ہے کہ میرے باپ کی جائیداد میں ان پہلی دو لڑکیوں کو بھی شامل کرے، کیا از روئے شرع ساتھ آئی ہوئی لڑکیاں بھی میرے باپ کی جائیداد میں حقدار ہیں؟
جواب
تمہارے والد کے تم کو محض یہ کہدینے سے کہ میرے بعد سب تیرا ہے، ان کی متروکہ جائیداد کی تم تنہا وارث نہیں ہوگی، بلکہ تمہارے والد کے ترکہ میں سے آٹھواں حصہ تمہاری والدہ کو ملے گا اور بقیہ کی تم مالک ہوگی، بشرطیکہ تمہارے والد کے دادا پردادا میں سے کوئی زندہ نہ ہو، اس لئے کہ ہبہ کیلئے رضا مندی شرط ہے اور وہ یہاں پائی نہیں گئی، تمہاری والدہ کی دونوں لڑکیاں جو تمہارے والد سے نہیں، وہ…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔