الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

طواف وداع نہیں کیا تو اب کیا کرے

سوال

ہندہ نے حج تو کر لیا لیکن طواف وداع نہیں کیا، وہ ہندوستان بغیر طواف وداع کے آگئی ہیں، کیا ایسی صورت میں دم لازم ہوتا ہے، اگر دم لازم ہو تو کیا جس مقام پر ہندہ رہتی ہے، وہیں ذبح کروایا جائے، یا مکہ معظمہ میں اور اگر لازم دم یہاں ذبح کریں تو اسکے گوشت اور چمڑے کو پورا کا پورا خیرات کر دیا جائے، یا قربانی کی طرح تین حصہ کئے جائیں؟

جواب

اگر طواف زیارت کے بعد ایک طواف بھی کر لیا ہے چاہے نفل کی نیت سے کیا ہو وہی طواف وداع ہو گیا، اگر ایک طواف نہیں کیا تو ایک دم کی قیمت مکہ مکرمہ بھیجدے، وہیں ذبح کر کے غرباء کو صدقہ کر دیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو