حالت حیض میں طواف کرنا
سوال
بعض حضرات مع اپنی بیوی کے اسی ملک میں قیام کرتے ہیں، ملازم ہیں، صرف دس بارہ یوم کی رخصت بڑی مشکل سے ملتی ہے، لہذا عین وقت پر حج کو آتے ہیں، بھی کوئی ایسا واقعہ بھی پیش آتا ہے کہ بیوی یا لڑکی کو حیض شروع ہو جاتا ہے، ایسا فتنہ ہے کہ بیوی کو تنہا جائے ملازمت پر چھوڑ کر بھی نہیں آسکتے ہیں، اور وہ خود حج کے آنے کے جذبہ میں ہوتی ہے، لہذا اس مجبوری میں طواف زیارت حیض کی حالت میں ہی کر کے جانا ہو سکتا ہے، شوہر بیوی کو تنہا مکتہ المکرمہ میں چھوڑ کر نہیں جاسکتا ہے، اور نہ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ چھوڑا جاسکتا ہے، اور خود کو…
جواب
ناپاکی کی حالت (حیض نفاس جنابت) میں طواف کرنا حرام ہے، اس کو گناہ نہ سمجھنا خطر ناک گناہ ہے، طواف زیارت ایسی حالت میں کرنے سے اونٹ یا گائے کا دم دینا واجب ہے، تاہم اس گناہ کے باوجود فریضہ حج ادا ہو جائے گا، سعی ایسی حالت میں بھی درست ہے، دم واجب نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔