دوگانہ طواف بھول کر دوسرا طواف شروع کر دیا
سوال
اگر طواف کے بعد دورکعت پڑھنا بھول جائے، اور دوسرا طواف شروع کر دے تب یاد آئے تو کیا کرے، آیا اس دوسرے طواف کو چھوڑ کر دو رکعت پڑھے یا دوسرا طواف بھی پورا کرے؟
جواب
اگر دوسرے طواف کا ایک چکر پورا ہونے سے پہلے یاد آ جائے، تو اسکو چھوڑ کر دورکعت پڑھ لے، اگر ایک چکر پورا ہونیکے بعد یاد آئے تو یہ طواف پورا کرلے، اسکے بعد دو رکعت پہلے طواف کیلئے پڑھے اور دورکعت دوسرے طواف کیلئے۔ منحہ ج ۲ ص ۳۵۶/۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔