الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تعزیہ بنانیوالوں سے ترک تعلق

سوال

ایسے لوگوں سے سب لوگوں کو قطع تعلق کرنا چاہئے یا نہیں؟ ايضاً: یہاں کے مولوی اور مسلمان ان لوگوں کو منع نہیں کرتے ان کے لئے کیا حکم ہے؟

جواب

ان ناجائز امور میں شرکت تو یقیناً ناجائز ہے اگر نافع ہو تو ترک تعلقات کر دیا جائے، یا ان سے اختلاط تعلق سے دوسروں پر عملی اخلاقی اعتقادی برا اثر پڑے گا، تو ضرور ترک تعلق کر دیا جائے، اگر یہ توقع ہو کہ ترک تعلق سے ان کی حالت اور خراب ہو جائے گی، اور تعلق کے ذریعہ ان کی اصلاح کی امید ہو تو پھر ترک تعلق نہ کیا جائے، بلکہ مناسب طریق سے ان کو سمجھا کر اصلاح کی جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو