میلے اور نمائش میں جانا
سوال
(۱) میلے میں جانا کیسا ہے کلبہ اور چھتر کا میلہ اور دسہرا وغیرہ جبکہ تجارت یا کسی چیز کے خریدنے کی نیت سے جائے اور میلے کے اندر تمام ملک کی اشیاء آتی ہوں اور تجارت کا بڑا مرکز ہو۔ (۲) نمائش میں بلاضرورت جانا کیسا ہے؟
جواب
یہ میلے ہندؤوں کے مخصوص قومی اور مذہبی میلے ہیں ان میں جاکر ان کی رونق کو بڑھانا نا جائز ہے،مسلمانوں کو ان سے اجتناب ضروری ہے ہاں اگر کوئی ایسی شئی وہاں فروخت ہوتی ہے، کہ اس کے بغیر چارہ نہیں ہے اور دوسری جگہ وہ ملتی بھی نہیں تو اس کو خریدنے کیلئے جانے میں گنجائش ہے، لیکن اگر دوسری جگہ وہ شئی ملتی ہو یا اس کی ضرورت شدید نہ ہو تو مخصوص تجارت کے لئے وہاں جانا منع ہے۔ (۲)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔