ہولی کے دن ہندو استاذ سے ملنا
سوال
زید ایک اسکول میں پڑھتا ہے، ہولی کے روز زید ایک ہندو مدرس کے یہاں ملنے گیا، غرض ملنے سے یہ تھی کہ زید کی طرف سے اس مدرس کے خیالات اچھے رہیں، تاکہ امتحان میں اچھی ڈویژن مل سکے، زید ہولی کی اور کسی بات میں بفضلہ تعالیٰ شامل نہیں ہوا، مثلاً رنگ وغیرہ میں بلکہ ساری کفار کی رسموں کو برا جانتا ہے، اور ان سے نفرت کرتا ہے، البتہ اس ہندو مدرس کے یہاں ملنے گیا، اگر چہ دل میں نفرت کرتا تھا، وہ ہندو مدرس زید سے ملے بھی، اور کچھ کھایا جو ان کے یہاں پکتا ہے کھلایا، وہیں پر ایک دوسرے ہندو مدرس بھی آ گئے اور انہوں نے زید سے کہا…
جواب
زید کو صورت مسئولہ میں سچے دل سے توبہ واستغفار ضروری ہے کفار کے مذہبی تہوار میں شرکت حرام ہے، مگر چونکہ اسکے دل میں ہولی کی تعظیم نہیں تھی، بلکہ نفرت تھی اسلئے زید اسلام سے خارج نہیں ہوا، اور نکاح بھی نہیں ٹوٹا، تاہم اگر تجدید نکاح کر لے تاکہ قلب کو پوری طرح اطمینان حاصل ہو جائے، تو اس میں مضائقہ نہیں، بلکہ افضل ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔