الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بہروپیہ اور سی آئی ڈی کا غیر مسلم کی صورت ووضع بنانا

سوال

(۱) زید بوجہ پیشہ خوردونوش (بہروپیہ) اپنے روپ بدلتا ہے، جس سے اس کے ہندو ہونے کا یقین ہوتا ہے، مثلاً کبھی ہندو کمہار، ہندو فقیر وغیرہ بنتا ہے، ماتھے پر قشقہ لگاتا ہے، گلے میں مالا ڈالتا ہے، یہ تو اس کے افعال ہوتے ہیں، مگر بعض اوقات وہ خود اپنا ہندو ہونا بیان کرتا ہے، اور مسلمان ہونے کی خواہش کرتا ہے، گویا خود کو ہندو کہہ کر دھوکہ دیتا ہے، ایسی حالت میں اس کے مسلمان رہنے اور نکاح قائم رہنے کی نسبت کیا حکم ہے، اگر نکاح ساقط ہو جاتا ہے، تو بغیر حلالہ کے نکاح ثانی ہو سکتا ہے یا نہیں؟ (۲)

جواب

بلا ضرورت شدیدہ کفار کا مخصوص لباس استعمال کرنا ممنوع اور نا جائز ہے، لقوله تعالیٰ ”ولا تركنوا الى الذين ظلموا فتمسكم النار“ اور قشقہ لگانا کفار کا مذہبی شعار ہے، جیسے زنار پہننا اس سے آدمی کافر ہو جاتا ہے ”یکفر بوضع قلنسوة المجوس على رأسه على الصحيح الا لضرورة ومنع الحر والبرد وبشد الزنار في وسطه الا اذا فعل ذلك خديعة في الحرب“ عالمگیری ج ۲ ص ۲۴۷ بحر الرائق، ج ۵ ص ۱۲۳۔ (۲)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو