سُراغ رسانی کے لئے کافروں کی ہیئت اختیار کرنا
سوال
بلوائیوں کی خفیہ تنظیم کی سراغ رسانی کیلئے اور ان کے حملے کو پسپا کرنے کیلئے اگر سر پر چوٹی رکھ لی جائے، اور زنار باندھ لی جائے، اور سر پر ٹیکا لگایا جائے، اور دھوتی پہن لی جائے، اور یہ سب امور صرف اتنی دیر کیلئے کئے جائیں جتنی دیر تک ضرورت ہو، جائز ہے یا نہیں؟ مذکورہ بالا امور کے بغیر دفاع ناممکن ہے، کیونکہ سراغ رسانی دفاع کیلئے مثل لازم کے ہیں، ان مسائل کی حضرت والا اصل بھی تحریر فرمائیں، تو مزید تشفی ہو جائے گی؟
جواب
بلوائیوں کی خفیہ تنظیم کی سراغ رسانی کے لئے زنار باندھنے سر پر چوٹی رکھنے اور دھوتی وغیرہ پہننے کی اتنی دیر تک کیلئے اجازت ہے، ”یکفر بوضع قلنسوة المجوس على رأسه على الصحيح الا لضرورة دفع الحر والبرد وبشد الزنار في وسطه الا اذا فعل ذلك خديعة في الحرب وطليعته للمسلمين“ عالمگیری، ج ۲، ص ۲۴۷ / البحر الرائق ج ۵ ص ۱۳۵۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔