چاند، سورج، ستارے کہاں ہیں؟
سوال
زمین وآسمان کے جو سات درجہ ہیں ان کی نوعیت کیا ہے؟ کیا چاند اور سورج ایک ایک کے علاوہ دوسرے درجوں میں بھی ہے یا نہیں؟ نیز زمین کے سات درجے ہیں، تو کیا آسمان کے اوپر بھی کوئی زمین کا درجہ ہے یا نہیں؟ نیز عوام میں جو مشہور ہے کہ زمین کا نیچے کا درجہ تحت الثری ہے اور وہ ایک گائے کے قرن پر رکھا ہوا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟ شریعت کیا فیصلہ فرماتی ہے؟ نیز چاند سورج آسمان سے پیوست ہیں یا زنجیر سے لٹکے ہوئے ہیں؟
جواب
چاند، سورج، ستارے، سب آسمان سے نیچے اپنے مدار میں ہیں، نہ آسمان میں جڑے ہوئے ہیں نہ زنجیر میں لٹکے ہوئے ہیں بلکہ قدرتی کشش کے تحت ان کا نظم قائم ہے۔ زمین نیچے ہے آسمان کے اوپر نہیں۔ گائے کے قرن پر زمین کا ہونا موضوعات میں سے ہے، مستند صحیح روایات میں نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔